Live Updates

۷ کسی سیاسی جماعت کی دم پکڑ کر الیکشن نہیں جیتنا چاہتا، اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگوں گا،چوہدری نثار

! ملک میں جھوٹ اور مفاد کی سیاست ہو رہی ہے، نواز شریف اور بزرگوں کا احترام کرتا ہوں مریم نواز اور بچوں کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہو سکتا بانی پی ٹی آئی میرے ذاتی دوست ہیں وہ اس وقت مشکل سے گزر رہے ہیں ملک کے موجودہ حالات پر افسوس ہوتا ہے، انتخابی حلقے میں جلسہ عام سے خطاب

اتوار 7 جنوری 2024 19:00

ڈ*واہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2024ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نے کہا ہے کہ ملک میں جھوٹ اور مفاد کی سیاست ہو رہی ہے، میں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ن لیگ سے 35 سال تعلق رہا ن لیگ میرے ہاتھوں میں پروان چڑھی اختلاف اصولوں پر مبنی ہے نواز شریف اور بزرگوں کا احترام کرتا ہوں مریم نواز اور بچوں کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہو سکتا ۔

تفصیل کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے حلقہ این اے 54 سے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ، اپنے انتخابی حلقے میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی میرے ذاتی دوست ہیں وہ اس وقت مشکل سے گزر رہے ہیں ملک کے موجودہ حالات پر افسوس ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کسی پر تنقید نہیں کرونگا آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لونگا۔

(جاری ہے)

میں کسی سیاسی جماعت کی دم پکڑ کر الیکشن نہیں جیتنا چاہتا اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگوں گا نثار علی خان کہاکہ جونیجو دور حکومت میں ٹیکسلا کو تحصیل کا درجہ دلایا ، اس حلقے میں بڑا ہسپتال بنایا ، عوام کی خدمت کی ، سکول و کالجز بنوائے ، بجلی سوئی گیس کے منصوبے میرے دور میں مکمل ہوئے اور انشاللہ عوام کی خدمت جاری رکھوں گا ۔انہوں نے کہا غلام سرور خان جعلی ڈگری والے ہیں غلام سرور خان نے پی آئی اے کو نقصان پہنچایا ۔

چوہدری نثار علی خان نے کامیاب جلسے پر حاجی ایوب صراف کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ 8 فروری کو کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ٹیکسلا شہریوں کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر میزبان تقریب حاجی محمد ایوب صراف، شیخ ساجدالرحمن، شیخ ذیشان سعید، شیخ احرم ذیشان، سید عمران حیدر نقوی شہزادہ، ملک سعید نواز، سردار راقب زمان خان، ابراھیم یوسف خان، رانا عمر، نعمان احترام، یاسر بٹ، چوہدری علی صفدر، شیخ سمیر،ملک نثار اعوان ،عمر ایوب، ابو بکر ایوب،فیضان جاوید اف جمیل اباد سمیت دیگر عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات