قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان کا باجوڑ میں پولیس پر دہشتگرد حملے پر افسوس کا اظہار

پیر 8 جنوری 2024 15:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2024ء) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر اعلیٰ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے باجوڑ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر دہشتگرد حملے پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نےکہا کہ باجوڑ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ سانحہ ہے، اہلکاروں کی شہادت اور زخمی ہونے کا سن کر دل دہل گیا ہے ۔ آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ جوں جوں الیکشن قریب آرہے ہیں دہشتگردی کی لہر تیز ہورہی ہے، پر امن صورتحال میں ہی سیاسی پارٹیاں تحفظ محسوس کریں گی اور ووٹر تک پہنچ پائیں گی۔