اوکاڑہ،پی ٹی آئی امیدوارچوہدری سلیم صادق کے کاغذات نامزدگی کے حوالے فیصلہ منگل تک موخر

پیر 8 جنوری 2024 21:20

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2024ء) الیکشن ٹربیونل کے جسٹس احمد ندیم ارشدنے پی پی 191 اور این اے 136 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے امیدوارچوہدری سلیم صادق کے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے فیصلہ کل بروز منگل تک موخرکر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل کے جج نے ضلع اوکاڑہ کے سلیم صادق کو ضلع کونسل کے 45 لاکھ روپے بقایا جات کی رقم جمع کروانے کی ہدایت کی،ان کے کاغذات نامزدگی بلڈنگز فیس جمع کروان سے مشروط کر دیئے گئے ہیں، سلیم صادق کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم رقم جمع کروانےکیلئے جاتے ہیں تو ضلع کونسل افسران رقم جمع کرنے سے انکاری ہیں جس پر جسٹس احمد ندیم ارشد نے فیصلہ کل بروز منگل تک موخر کر دیا ہے، ضلع کونسل بلڈنگ آفیسر کو 45 لاکھ جمع کر کے رسید جاری کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، تحریک انصاف کے رہنما سلیم صادق کل منگل کو دوبارہ الیکشن ٹربیونل لاہورمیں پیش ہونگے ۔