حلقہ این اے 161 میں تبدیلی کی ہواء چل پڑی ہے ،مفتی عبدالخالق مہار

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم منگل 9 جنوری 2024 15:23

بہاولنگر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جنوری2024ء) حلقہ این اے 161 میں تبدیلی کی ہواء چل پڑی ہے اور انشاء اللہ اس حلقہ سے نہ صرف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے بلکہ حلقہ کے دیرینہ مسائل حل کرنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائینگے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے  امیدوار برائے قومی اسمبلی مفتی عبدالخالق مہار نے پریس کلب بہاولنگر کے نومنتخب صدر قاسم علی شیخ جنرل سیکرٹری طارق حفیظ اور کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 161 میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے جلسہ عام سے خطاب میں کیا راؤ عبدالقیوم نے کہا کہ مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوں کا عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں تاکہ حلقہ کے دیرینہ مسائل حل ہوسکیں تقریب سے جمعیت کے رہنما حافظ سراج احمد اخون سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 161 کے مسائل صرف مفتی عبدالخالق مہار ہی حل کروا سکتے ہیں اگر حلقہ عوام نے انہیں خدمت کا موقع دیا ہے تو حلقہ کو مثالی بنانے میں مفتی عبدالخالق مہار کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔