جامعہ کراچی اور سردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی بلوچستان کے مابین مفاہمتی یاد داشت پر دستخط
بدھ 10 جنوری 2024 20:34
(جاری ہے)
شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،کبجی اور ایجوکیشن میں سردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی بلوچستان کے طلبہ کو انٹرن شپ فراہم کی جائے گی۔
کبجی اور فوڈ سائنس میں سردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی کے طلبہ کو لیب آلات کے استعمال اور بائیو سیفٹی رسک مینجمنٹ سے متعلق مکمل تربیت فراہم کی جائے گی۔علاوہ ازیں دونوں جامعات باہمی اشتراک سے سیمینارز،ورکشاپس اور کانفرنسز کے انعقاد کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مشترکہ طور پر تحقیق کو فروغ دیں گے اور دونوں جامعات کے اساتذہ اورطلبہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ شرح خواندگی میں اضافہ کئے بغیر ہم اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکتے۔پاکستان کے آگے بڑھنے کا واحد راستہ تعلیم ہے جس پر سرمایہ کاری کئے بغیر ہم ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل نہیں ہوسکتے۔ملک کے تمام اور بالخصوص بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ریاست کے ساتھ ساتھ ہم سب کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔دریں اثناء پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی قیادت میں صدرشعبہ تعلیم، جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر رضوانہ منیر، صدر شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،جامعہ کراچی ڈاکٹر شاہینہ ناز اور کبجی، جامعہ کراچی کی ڈاکٹر صائمہ سلیم اور جامعہ کراچی کے دیگرشعبہ جات کے اساتذہ جن میں اسٹوڈنٹ ایڈوائز ڈاکٹر نوشین رضا، صدر شعبہ سیاسیات وپرووسٹ گرلز ہاسٹل پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ سعید اور ڈاکٹر سید عاصم علی شامل ہیں کے ہمراہ سردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی بلوچستان کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ نورین کو جامعہ کراچی ایم فل پی ایچ ڈی گرلز ہاسٹل اور انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز جامعہ کراچی کا دورہ کرا گیا۔بعد ازاں آئی سی سی بی ایس کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین اور پروفیسر ڈاکٹر رضا شاہ سے بھی ملاقات کرائی گئی اور سینٹر میں ہونے والی تحقیقی وتدریسی سرگرمیوں کے حوالے سے گفت و شنید ہوئی۔مزید تعلیم کی خبریں
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.