جامعہ کراچی اور سردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی بلوچستان کے مابین مفاہمتی یاد داشت پر دستخط
بدھ 10 جنوری 2024 20:25
(جاری ہے)
شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،(کبجی)اور ایجوکیشن میں سردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی بلوچستان کے طلبہ کو انٹرنشپ فراہم کی جائے گی۔
کبجی اور فوڈ سائنس میں سردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی کے طلبہ کو لیب آلات کے استعمال اور بائیو سیفٹی رسک مینجمنٹ سے متعلق مکمل تربیت فراہم کی جائے گی۔ علاوہ ازیں دونوں جامعات باہمی اشتراک سے سیمینارز ،ورکشاپس اور کانفرنسز کے انعقاد کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مشترکہ طور پر تحقیق کو فروغ دیں گے اور دونوں جامعات کے اساتذہ اورطلبہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔ اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ شرح خواندگی میں اضافہ کئے بغیر ہم اپنے اہد اف حاصل نہیں کرسکتے ۔ پاکستان کے آگے بڑھنے کا واحد راستہ تعلیم ہے جس پر سرمایہ کاری کئے بغیر ہم ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل نہیں ہوسکتے ۔ملک کے تمام اور بالخصوص بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ریاست کے ساتھ ساتھ ہم سب کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔دریں اثناء شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی قیادت میں صدرشعبہ تعلیم ، جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر رضوانہ منیر ، صدر شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، جامعہ کراچی ڈاکٹر شاہینہ ناز اور کبجی، جامعہ کراچی کی ڈاکٹر صائمہ سلیم اور جامعہ کراچی کے دیگرشعبہ جات کے اساتذہ جن میں اسٹوڈنٹ ایڈوائز ڈاکٹر نوشین رضا ، صدر شعبہ سیاسیات وپرووسٹ گرلز ہاسٹل پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ سعید اور ڈاکٹر سید عاصم علی شامل ہیں کے ہمراہ سردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی بلوچستان کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ نورین کو جامعہ کراچی ایم فل پی ایچ ڈی گرلز ہاسٹل اور انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز جامعہ کراچی (آئی سی سی بی ایس) کا دورہ کراکیا گیا۔ بعد ازاں آئی سی سی بی ایس کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین اور پروفیسر ڈاکٹر رضا شاہ سے بھی ملاقات کرائی گئی اور سینٹر میں ہونے والی تحقیقی وتدریسی سرگرمیوں کے حوالے سے گفت و شنید ہوئی ۔مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.