بہاولپورڈویژن کے مختلف امیدواروں کی انتخابی عمل بارے شکایات

جمعرات 11 جنوری 2024 22:23

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2024ء) بہاولپورڈویژن کے مختلف امیدواروں کی جانب سے انتخابی عمل کے حوالے سے شکایات، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے معاملہ حکومت پنجاب کوبھجوادیا، حکومت پنجاب کی جانب سے کمشنر بہاولپورکو فوری تفصیلات بھجوانے کی ہدایت جاری۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے ڈویژنل کمشنر بہاولپورکوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے موصول شدہ لیٹرمیں الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے الیکشن پراسیس اورریٹرننگ افسران کے رویے کے حوالے سے شکایات ہیں جوبھجوائی جارہی ہیں اس کے حوالے سے تفصیلی کمنٹس بھجوائے جائیں جن امیدواروں کی جانب سے شکایات بھجوائی گئی ہیں ان میں این اے 174، پی پی 265 اور پی پی 266رحیم یارخان کے امیدوار سجاداحمد،پی پی253بہاولپورکے امیدوار محمداکمل اوراین اے 163بہاولنگرکے امیدوار شوکت بسرا شامل ہیں لہٰذا ان کی شکایات کاجائزہ لے کر اپنی تفصیلی رپورٹ اس حوالے سے حکومت پنجاب کوفوری بھجوائی جائے۔