نارووال میں شرافت کی سیاست کرنا چاہتے ہیں،احسن اقبال

دانیال عزیز کی جگہ جس امیدوار کو این اے 75 کا ٹکٹ دیا گیا ہے وہ شریف لوگ ہیں

جمعرات 11 جنوری 2024 22:44

ظفروال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2024ء) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ نارووال میں شرافت کی سیاست کرنا چاہتے ہیں،دانیال عزیز کی جگہ جس امیدوار کو این اے 75 کا ٹکٹ دیا گیا ہے وہ شریف لوگ ہیں، گزشتہ روز ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نارووال میں شرافت کی سیاست کرنا چاہتے ہیں، نارووال میں میرا کوئی بسوں کا اڈا نہیں، پہلے سیاستدان تھانے، کچہری کی سیاست کر رہے ہیں، یہاں کے سیاستدان ستر سال کی اپنی کارکردگی کا ثبوت دیں۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ یہ سیاست دان صرف اپنے اڈوں کی سیاست کو محفوظ کر رہے ہیں، دانیال عزیز کی جگہ جس امیدوار کو این اے 75 کا ٹکٹ دیا گیا ہے وہ شریف لوگ ہیں، ٹکٹ ہولڈر انوارالحق چودھری این اے 75 کی عوام کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ این اے 76 اور پی پی 54 سے الیکشن لڑ رہا ہوں، کون سا حلقہ بعد میں چھوڑنا ہے فیصلہ قیادت کرے گی، دانیال عزیز آزاد حیثیت سے الیکشن جیت جاتے ہیں تو کیا مسلم لیگ ن ان کو شامل کرے گی صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ بے معنی سوال ہے۔۔