مسلم لیگ ن نے لاہور سے امیدواروں کا اعلان، نواز شریف این اے 130سے انتخابات لڑیں گے، سردار ایاز صادق کو بھی ٹکٹ جاری

جمعہ 12 جنوری 2024 22:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے لاہور سے بھی قومی و صوبائی حلقوں کیلئے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ۔ قائد ن لیگ نواز شریف این اے 130سے انتخابات لڑیں گے جبکہ سابق اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھی ٹکٹ جاری کردیا گیا ۔ این اے 122 سے خواجہ سعد رفیق اور این اے 123 سے شہباز شریف مسلم لیگ ن کے امیدوار ہونگے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح این اے 118 سے حمزہ شہباز این اے 119 سے مریم نواز، این اے 120 سے ایاز صادق این اے 121 سے شیخ روہیل اصغر این اے 124 سے رانا مبشر اقبال این اے 125 سے محمد افضل این اے 126 سے ملک سیف الملوک کھوکر این اے 127 سے عطائ اللہ تارڑ این اے 139 سے محمد نعمان۔ این اے 130 سے قائد ن لیگ نواز شریف ، پی پی 147 سے حمزہ شہباز کے علاوہ پی پی 148 سے مجتبی شجاع الرحمن،پی پی 150 سے خواجہ عمران ، پی پی 158 سے شہباز شریف، پی پی 153 سے خواجہ سلمان رفیق ،پی پی 159 سے مریم نواز شریف، پی پی 164 سے شہباز شریف امیدوا ر ہونگے ۔۔