مخالفین جتنی مرضی کوششیں کر لیں بدترین شکست ان کا مقدر بن چکی ہے ،مریم اورنگزیب

جمعہ 12 جنوری 2024 22:53

مخالفین جتنی مرضی کوششیں کر لیں بدترین شکست ان کا مقدر بن چکی ہے ،مریم ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2024ء) مسلم لیگ (ن)کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مخالفین جتنی مرضی کوششیں کر لیں بدترین شکست ان کا مقدر بن چکی ہے ،فتنہ خان کہ ملک و قوم دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ہم 25سال پیچھے چلے گئے جس کی بدترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے کی وجہ سے آج ایک بار پھر قائد نواز شریف کی اقتدار میں آنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم حقیقی معنوں میں خوشحال زندگی بسر کر سکیں اور ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل ہوں، سلطانہ شاہین کی پارٹی خدمات لائق تحسین ہیں، کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں ،انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کر دیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگ کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین سے پارٹی سیکرٹریٹ میں کی گئی ملاقات میں کیا ۔اس موقع پر صبح سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری،بیگم عشرت اشرف بھی موجود تھیں ۔اس موقع پر سلطانہ شاہین نے کہا کہ ن لیگ کہ امیدواروں کی کامیابی کیلئے وہ اور لیگی خواتین کارکنان ہمیشہ کی طرح پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، انشا اللہ انتخابات میں ن لیگ بھاری مینڈیٹ حاصل کرے گی اور قائد میاں نواز شریف ایک بار پھر وزیراعظم منتخب ہوں گے۔