رمحمد شہباز شریف قصور سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے

جمعہ 12 جنوری 2024 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف قصور سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے ۔ پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 سے شہباز شریف کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی حلقے میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پی پی 175 پر ملک رشید احمد خان اور پی پی 179 سے ملک محمد احمد خان کو بھی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں شہباز شریف کو پارٹی ٹکٹ نمبر 0447 جاری کیا گیا ہے۔