الیکشن کمیشن نے صوبہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کے اعداد و شمار جاری کر دئیے

اتوار 14 جنوری 2024 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2024ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16 نشستوں پر 442 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، سب سے زیادہ 46، 46 امیدوار این اے 255 اور 263 سے میدان میں ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں میں 428 مرد شامل ہیں جبکہ قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لیے 14 خواتین بھی میدان میں ہیں۔الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق این اے 255، 260، 262 اور 263 سے 2، 2 خواتین امیدوار حصہ لے رہی ہیں۔بلوچستان سے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتی مخصوص نشستوں کی ابتدائی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔ابتدائی فہرست میں بلوچستان اسمبلی میں موجود خواتین کی 11مخصوص نشستوں کے لیے 64 امیدوار جبکہ قومی اسمبلی میں خواتین کی 4 نشتوں کے لیے 28 امیدوار شامل ہیں۔بلوچستان اسمبلی میں اقلیتوں کی 3 نشتوں کے لیے 32 امیدوار سامنے آئے ہیں۔