Live Updates

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے امیدواروں کو آزاد حیثیت میں ٹکٹ ملنا شروع

اتوار 14 جنوری 2024 19:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2024ء) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے امیدواروں کو آزاد حیثیت میں ٹکٹ ملنا شروع ہوگئے ، بانی پی ٹی آئی کی فیملی کے وکیل شیر احمد رانجھا کو بھی انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا ،ایڈووکیٹ شیراز رانجھا این اے 69 منڈی بہائوالدین سے آزاد امیدوار ہونگے،شیراز رانجھا کو انتخابی نشان چائے دانی الاٹ کردیا گیا،شیراز احمد رانجھا بانی پی ٹی آئی ، انکی بہنوں اور بیٹوں کی جانب سے عدالت میں پیش ہوتے ہیں، شیراز رانجھا عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرنے سے متعلق کیسز میں عدالت میں پیش ہو چکے ہیں ، شیراز رانجھا عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم کے ساتھ ہوتے ہیں اور انکی فیملی کے لیگل معاملات کو دیکھتے ہیں ،اس سے قبل ایڈوکیٹ شیراز احمد رانجھا کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کیا گیا تھا ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات