۷ علما کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل مولانا فضل الرحمن کی پالیسوں کو عام کرنے میں کردار اداکریں،مقررین

جمعیت علما اسلام ہر محاذ پر مدارس مساجد اور عقیدہ ختم نبوت ؐ کی دفاع اور تحفظ کے لئے جنگ کو جہاد سمجھ کر کریں گے، اجلاس سے خطاب

اتوار 14 جنوری 2024 20:20

ٴکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2024ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حلقہ 40 الیکشن سیل چیرمین مولانا حافظ مسعود احمد پیر طریقت وشریعت مولانا اشرف علی جمعیت نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے امیر مولانا محمد طاہر توحیدی جمعیت عشرہ مبشر یونٹ کے امیر مولانا مفتی سمیع الحق جمعیت نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا نصیب اللہ حقانی معاون ناظم مالیات مولانا قاری عبدالخالق ودیگر نے کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی میں الجمیعت ہائوس میں جمعیت علما اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کے مجلس عاملہ مساجد کے خطبا اور مدارس کے مہتمین اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما اسلام ہر محاذ پر مدارس مساجد اور عقیدہ ختم نبوت ؐ کی دفاع اور تحفظ کے لئے جنگ کو جہاد سمجھ کر کریں گے انہوں نے کہا کہ علما کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر جمعیت علما اسلام کے پیغام اور قاید جمعیت قاید جمعیت قاید امام انقلاب مولانا فضل الرحمن کی پالیسوں کو عام کرنے کے لئے کردار اداکریں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام اسلامی اقدار اور اسلامی دفعات پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوام جمعیت کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 262 ملک سکندر خان ایڈووکیٹ جمعیت کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ 40 مولانا رحیم الدین ایڈووکیٹ کو کامیاب بنانے کے لیے کتاب پر مہر لگا کر اسلام دوستی دین دوست کا ثبوت دے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی ومذھبی طاقت ہیں علما کرام جمعیت علما اسلام کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے دن رات جہد وجہد جاری رکھیں اجلاس میں مولانا شیخ عبد الحق مولانا قاری شاہ محمد مولانا عبدالباقی مولانا مفتی دین محمد مولانا مفتی عبدالستا ر مولانا مفتی محمد سلیمان مولانا شیر محمد حقانی مولانا امین اللہ مولانا قاری عبدالخالق مولانا حافظ بلال خان مولانا خیر اللہ خیرخواہ مولانا محمد رسول مولانا محمد حسن مولانا محمد یونس مولانا مفتی نذیر احمد مولانا نور اللہ مولانا عبدالواسع مولانا حافظ عبدالولی مولانا حافظ صالح محمد مولانا قاری نعیم اللہ خان حافظ حبیب اللہ حافظ انیس الرحمن جتک مولانا حافظ اللہ داد جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے امیر مولانا محمد طاہر توحیدی کے جانب سے چائی پارٹی دی گئی۔

۔