ٴْٰقیمتوں میں اضافے کے باوجود گیس لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان ہیں،جما عت اہلسنّت

بجلی ،گیس بلوں میںسیل ٹیکس،سروس چارجز،فیول ایڈجسٹمنٹ، میٹر رینٹ ، ٹی وی فیس بھی لی جا رہی ہے ، مہنگا ئی کے ذمہ دار اقتدار میںرہنے والوںکی ناقص حکمت عملی اور سودی مالیاتی نظام ہے،شاہ عبد الحق

اتوار 14 جنوری 2024 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2024ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری، ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،علامہ خلیل الرحمان چشتی،علامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی،مولانا الطاف قادری،سید رفیق شاہ،مفتی بلال قادری،علامہ کامران رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ٰقیمتوں میں ہوش ربا کے باوجود گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان ہیں ۔

دوسو فیصد اضافے کے بعد غیر معمولی بل غریب عوام کیلئے اذیت کا سبب ہے۔انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ پہلے ہی بجلی کی قیمتوں نے غریب کی ز ندگی مشکل بنا رکھی ہے ،اب رہی سہی کسر گیس کے بھاری بلوں نے پوری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

گیس کے بلوں کی ادائیگی کے باوجود گیس بحران کا شکار کرنا افسوسناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی ،گیس بلوں میں مختلف قسم کے ٹیکسز لگائے جارہے میٹر رینٹ،جنرل سیل ٹیکس،سروس چارجز،فیول ایڈجسٹمنٹ،یونیفارم چارجز،،ڈیوٹیز یہاں تک کے مسجدوں ،مدرسوں اور مزارات سے ٹی وی لائسنس فیس بھی وصول کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی ایک سنگین مسئلہ ہے ہما ری حکومتیں اس مسئلے کے حل کے بجائے صرف وقت گزاری کر تی آ رہی ہیں۔

بڑھتی ہو ئی مہنگا ئی ،غربت،افلاس ،بیروزگاری جیسے مسا ئل اور بحر انات کا ذمہ دار اقتدار میںرہنے والوںکی ناقص حکمت عملی اور سودی مالیاتی نظام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گیس کی بدترین بندش سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے، ناشتے ،روٹی اور کھانے باہر ہوٹل سے لینے پر گھر کا بجٹ مشکل ہو جاتا ہے۔ حکام بالا گیس بندش اور پریشر میں کمی کا نوٹس لیں۔عوام کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔