مسلم لیگ (ن) کے این اے 16 سے امیدوار مرتضیٰ جاوید عباسی کی الیکشن مہم جاری

بدھ 17 جنوری 2024 22:37

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2024ء) مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری و امیدوار حلقہ این اے 16 مرتضیٰ جاوید عباسی کی الیکشن مہم جاری ہے۔ اس سلسلہ میں یونین کونسل گورینی اور وی سی بنواڑی کے محلہ نمبل میں غلام مصطفیٰ عباسی، جنرل کونسلر اسفیر عباسی اور خالد محمود عباسی کے گھر ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ساتھ چیئرمین حاجی عقیل عباسی بھی موجود تھے۔

اہلیان گورینی اور بنواڑی نے مرتضیٰ جاوید عباسی کی آمد پر ان کا بھرپور استقبال کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں نواز شریف اور مسلم لیگ کے چرچے ہیں، عوام نواز شریف کو آئندہ وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں، مخالفین کو انشاءاﷲ شکست فاش ہو گی۔