sجماعت اسلامی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریگی ‘ طارق متین

بدھ 17 جنوری 2024 21:00

ا پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2024ء) جماعت اسلامی این اے 32 کے امیدوار طارق متین اور پی کے 83 کے امیدوار خالد گل مہمند نے اندرون شہر میں مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی پشاور سٹی کے محرومیوں کے ازالہ کیلئے میدان عمل میں آئی ہے پشاور شہر کے نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

پشاور کے عظمت رفتہ کی بحالی ہمارا مشن ہے پشاور کے خواتین کو برابری کے بنیاد پر سرکاری ملازمتوں میں حصہ دیا جائے پشاور کو سیف سٹی بنانا ہمارا مشن ہے اس موقع پر گھنٹہ گھر بازار کے صدر جہانگیر خان نے اپنے کابینہ سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔