
ایک ہفتے میں 58 لاکھ افراد کی مسجد نبوی ﷺ کی زیارت
گزشتہ ایک ہفتے میں 5 لاکھ 50 ہزار 911 افراد نے راضہ اطہر پر سلام عقیدت پیش کیا
ساجد علی
جمعرات 18 جنوری 2024
16:56

(جاری ہے)
بتایا جارہا ہے کہ سعودی عرب نے مسجد نبوی ﷺ آنے والے زائرین کے لیے 5 ضوابط کی پابندی لازمی قرار دی ہے، اس ضمن میں وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں سامان کی حفاظت کے لیے پانچ ضوابط کی پابندی کی جائے گی، زائرین اپنا سامان مسجد نبوی ﷺ کے اندر لے جانے سے گریز کریں اور ہر قسم کا سامان باہر ’امانت گھر‘ میں جمع کرایا جائے۔
ایک بیان میں وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بڑے سائز کے بیگ مسجد نبوی ﷺ کے اندر لے جانے کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے، ایسا سامان مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں میں بھی نہیں لایا جاسکتا ہے اور نہ ہی امانت گھر میں رکھوانے کی اجازت ہے، زائرین کی سہولت کے لیے بیرونی صحنوں میں بنائے گئے ’امانت گھر‘ میں چھوٹے سائز کے بیگ ہی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ مسجد نبویﷺ کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی کی ایجنسی 600 مشینوں اور آلات کے ذریعے صفائی کے کام کی کارکردگی بہتر بنا رہی ہے، یہ مشینیں انسانی نظم و نسق یا مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے خودکار طریقے سے چل رہی ہیں، جن کے ذریعے مسجد نبوی ﷺ میں صفائی اور ماحول کو جراثیم سے پاک کرنے کے آپریشن کیے جاتے ہیں، اس مقصد کے لیے یہ مشینیں دن رات چوبیس گھنٹے کام کرتی ہیں تاکہ ماحول دوست مواد استعمال کرکے نمازیوں کو محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اسی طرح مسجد نبویﷺ جانے کے لیے استعمال ہونے والے راستوں پر فضا میں خوشبوئیں بکھیرنے کیلئے سمارٹ ڈیوائسز کا استعمال شروع کیا گیا ہے اور مسجد نبوی ﷺ کی طرف جانے والے حجاج کرام کی سڑکوں پر خوشبو کے اسپرے کرنے والے آلات نصب کر دیے گئے ہیں، اس مقصد کے لیے حکام نے ایسے سمارٹ آلات متعارف کرائے ہیں جو اسلام کے دوسرے مقدس ترین مقام مسجد نبوی ﷺ کی طرف جانے والے زائرین کے زیر استعمال سڑکوں پر ہوا میں خوشبو چھڑکیں گے، مدینہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے نصب کیے گئے آلات کو مسجد کے شمالی جانب اسٹورز کے قریب بیٹھنے کی جگہ پر بھی نصب کیا گیا ہے۔ متعلقہ ادارے نے کہا ہے کہ یہ اقدام مدینہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مسجد نبوی ﷺ میں جانے والے نمازیوں اور زائرین کی خدمت کے لیے کیے گئے اقدامات اور انسان دوست شہروں کے منصوبوں کا ایک حصہ ہے جو مقدس مقام کے ارد گرد کے مناظر کو فروغ دینے کی کوششوں کے حصے کے طور پر سامنے آیا ہے، مرکزی علاقے میں لاگو کیے گئے منصوبے درجہ حرارت کو کم کرنے والے مواد اور طریقوں کے استعمال پر مبنی ہیں جیسے کہ سڑکوں کے کنارے درخت لگانا، بیٹھنے کی جگہیں مختص کرنا، فٹ پاتھوں اور پیدل چلنے والے علاقوں کو نان ہیٹنگ ماربل کے ساتھ کوٹنگ کرکے درجہ حرارت کو کم رکھنے کے لیے غیر مجاز گاڑیوں کو داخلے سے روکنا شامل ہے۔ اسی سلسلے میں ہوٹلوں سے براہ راست مسجد نبوی ﷺ تک پیدل چلنے والوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے راستے فراہم کیے گئے ہیں، مزید برآں دن کی روشنی میں مسجد کے شمالی، جنوبی اور مغربی صحنوں میں 245 سے زائد چھتریاں پھیلی ہوئی ہیں، جن میں اسپرے پنکھے لگے ہوئے ہیں تاکہ درجہ حرارت کو ٹھنڈا کیا جا سکے، نمازیوں کو صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے اور انہیں دھوپ سے بچایا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
-
اسرائیلی حملے نہ رکے تو ایران کی جوابی کارروائی مزید سنگین ہو گی.ایرانی صدر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.