s09مئی کے منصوبہ ساز اپنے کئے کی سزا کاٹ رہے ہیں،پرویز خٹک

-ملک میں سیاسی بحران کا خاتمہ شفاف منصفانہ اور آزاد انتخابات کے انعقاد ہی سے ممکن ہے لله*08فروری کا سورج پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی کامیابی کی نوید لیکر آئے گا،شمولیتی جلسہ سے خطاب

جمعرات 18 جنوری 2024 21:45

e نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2024ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی ترقی اور پختونوں کی محرومیوں کے خاتمہ کے لیے میدان میں نکلا ہوں۔ملک میں جاری سیاسی بحران کا خاتمہ شفاف منصفانہ اور آزاد انتخابات کے انعقاد ہی سے ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خویشگی بالا کے علاقے احمد نگر میں ایک بڑے شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا پاکستان داخلی و خارجی خطرات سے دوچار ہے۔

09مئی کے منصوبہ ساز اپنے کئے کی سزا کاٹ رہے ہیں۔09مئی کے واقعات سوچی سمجھی سازش کا حصہ تھے۔افواج پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے حساس مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔08فروری کا سورج پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی کامیابی کی نوید لیکر آئے گا۔

(جاری ہے)

پختونوں نے بانی تحریک انصاف کو بھاری منڈیٹ دیا مگر پختونوں کی محرومیاں ختم نہ ہوسکی۔نوشہرہ کی عوام کی ہرمشکل میں ان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

ہمارے منصوبوں کی وجہ سے نوشہرہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے سیلاب سے بچ گیاہے۔پگڑی کا نشان ترقی کامیابی اور معاشی خوشحالی کا نشان ہے۔۔جلسہ سے ممتاز قانون دان محمد اعجاز ایڈوکیٹ، امیدوار برائے این اے 34 و پی کے 89 ڈاکٹر عمران خٹک اور امیدوار برائے پی کے 85 ابراہیم خٹک نے بھی خطاب کیا۔خویشگی بالا کے علاقے احمد نگر کی معروف شخصیت نوابزادہ خان اپنے خاندان اور دوستوں سمیت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شمولیت کا اعلان کیا۔۔