پاکستان پر حملے کو اپنی آزادی و خودمختیاری پر حملہ تصور کرتے ہیں ،سردار محمد یعقوب خان ناصر

جمعہ 19 جنوری 2024 18:58

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے حلقہ این اے 252 سے امیدوار سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے ایران کے جانب سے پنجگور کے گاوں اور مسجد پر حملے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر حملے کو اپنی آزادی و خودمختیاری پر حملہ تصور کرتے ہیں پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے ہم ہر حملے کا بڑا موثر جواب دے سکتے ہیں ایران پاکستان کو یمن اور عراق نہ سمجھے ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہر موڑ پر منہ توڑ جواب ملے گا اگر ایران کو اپنے دشمن کے خلاف کوئی کاروائی کرنی بھی تھی تو پاکستان کو بتا دیتے ہم خود انکے کاروائی کرتے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین ہمارے مقدس ہے پاکستان نے حملے کا جواب دید یا ہے آئندہ دراندازی اور بلاوجہ فضائی حملوں سے باز انا چاہیے انہوں نے کہا کہ حملے میں دو بچوں کی موت اور تین بچے زخمی ہوئے بلوچستان کے وزیر اعلی کے جانب سے مالی امداد اور حوصلہ افزائی خوش آئند بات ہے انہوں نے زرغون روڈ پر کچرہ دان میں ہونے والے بم حملے کی بھی شدید مزمت کی جسمیں نو افراد زخمی ہوئے جنکی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں انہوں نے کہا کہ ملک الیکشن کے جانب بڑ رہا ہے اسمیں ہر رکاوٹ کا مقابلہ کرینگے نگراں حکومت کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ہماری خارجہ پالیسی انے والی پاریمنٹ اور حکومت پر چھوڑ دی جائے ملک کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے دانشمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے خواہش ہے کہ قومی الیکشن ملک میں خوشحالی ترقی امن و استحکام لائے ارض پاک کو میلی نظر سے دیکھنے والے ناکام ہونگے انکی تمام سازشیں ناکام ہونگی آپ کے فیصلے آپ کی ووٹ کی طاقت سے منتخب ہونے والے نمائندے ملک و علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں آپ لوگ باشعور ہیں بہتر فیصلہ کریں اپنے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ووٹ اسے دیں جو آپکی ترقی میں کردار ادا کر سکے میں انتخابی مہم میں وعدوں کا قائل نہیں ہوں مجھے جب موقع ملتا ہے تو پھر میں علاقائی ترقی کے پوری رفتار و دل سے کام کرتا ہوں لورالائی دکی بارکھان و موسی خیل میرا حلقہ انتخاب کوشش ہوگی کہ سوئی گیس کی سہولت یہاں کے عوام کو ملے یہاں کی ماؤں بہنوں بیٹیوں کو سہولتیں ملیں رب العالمین نے دوبارہ آپکی خدمت کا موقع دیا تو ماضی کی طرع حلقے میں ترقیاتی کام شروع کرونگا اور دیگر میگا ترقیاتی منصوبوں کا نہ صرف اغاز کیا جائیگا بلکہ وہ گراونڈ پر بھی دکھائی دیں گے ترقی کی چابی آپکے پاس ہے ووٹ کی صورت میں اہل علاقہ نے ہمیشہ مجھے عزت و ہمت دی ہے اس کا پاس رکھوں گا یہاں رابطہ سڑکوں و دیگر منصوبوں کی ضرورت ہے ماضی میں یہ علاقہ پسماندہ رہا پاکستان کی خوشحالی و علاقائی ترقی میں آئیں سب ملکر کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ عوام قومی و صوبائی اسمبلی میں دونوں میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کرینگے۔