پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے امیدواروں اور ٹکٹ ہولڈرز کی حتمی فہرست جاری کر دی

اتوار 21 جنوری 2024 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے امیدواروں اور ٹکٹ ہولڈرز کی حتمی فہرست جاری کر دی۔ اتوار کونجی ٹی وی کے مطابق فہرست کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی کی 212 نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔جاری کردہ فہرست کے مطابق محمد نواز شریف این اے 15 مانسہرہ اور این اے 130 لاہور سے الیکشن لڑیں گے۔

(جاری ہے)

مریم نواز شریف این اے 119، حمزہ شہباز این اے 118 اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف این اے 123 اور 132 سے الیکشن لڑیں گے۔این اے 4، 19، 20، 21، 22، 44، 45، 48، 54، 64، 88، 92، 117، 128، 143، 149، 165، 185 اور این اے 190 سے 22 پر کوئی امیدوار الیکشن نہیں لڑ رہا۔ حلقےاین اے 206 سے 210 تک کسی بھی حلقے سے ن لیگ کا کوئی امیدوار الیکشن نہیں لڑ رہا۔اس کے علاوہ این اے 212، 214، 215، 217، 218، 221، 223، 224، 228، 239، 245، 264، 266 میں مسلم لیگ (ن) کا کوئی امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا۔