پی ٹی آئی نے کراچی سے امیدواروں کی فہرست میں تبدیلی کردی

قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے 8 حلقوں سے امیدوار بدل دیئے گئے

اتوار 21 جنوری 2024 21:30

پی ٹی آئی نے کراچی سے امیدواروں کی فہرست میں تبدیلی کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2024ء) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی سے اپنے امیدواروں میں تبدیلی کردی، قومی اسمبلی کے 2اور صوبائی اسمبلی کے 8حلقوں سے امیدوار بدل دیئے گئے۔پاکستان تحریک انصاف نے کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے نامزد امیدواروں کی فہرست میں معمولی تبدیلی کردی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق این اے 232 کی نشست پر اب عدیل احمد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ این اے 247 پر بیرسٹر فیاض کے بجائے عباس حسین پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 89 پر احسن خٹک، پی ایس 91 پر سید حماد حسین، پی ایس92 پر ساجد حسین اور پی ایس 97 پر بشیر سوڈھر امیدوار نامزد کردیئے گئے۔ترجمان کے مطابق پی ایس 123 پر امتیاز احمد، پی ایس 124 سے وجاہت صدیقی، 126 پر شیراز نگرانی اور 128 پر ثاقب اقبال اب پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔پی ٹی آئی کے مطابق پی ایس 101 پر تاحال پارٹی کی جانب سے کسی امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔