سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان

پیر 22 جنوری 2024 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2024ء) سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کردیا۔ پیر کو جہانگیر ترین نے رفیق رجوانہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

رفیق رجوانہ نے ملتان میں جہانگیر ترین کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی جس پر جہانگیر ترین نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سینئر رہنما آئی پی پی اسحاق خاکوانی، علی ترین، حلقہ پی پی 215 سے امیدوار شاہد محمود خان اور اظہر سلیم کملانہ بھی موجود تھے۔