Live Updates

رہنماء جمعیت اہلحدیث عبد الوحید بٹ اور انکے ساتھیوں کا مسلم لیگ( ن) کی حمایت کا اعلان

منگل 23 جنوری 2024 11:41

نورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2024ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی رہنما عبد الوحید بٹ اور انکے ساتھیوں نی8 فروری کو ہونیوالے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 76 سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی دنیا کو بتا رہا ہے کہ ہم دنیا کی بری قوم ہیں اس نے اداروں پر حملہ کیا بابائے قوم جناح ہاؤس کو جلا کر خاک کرنے کا کیا مطلب ہے اپنی ان ہستیوں کی نشانیوں کو جلائے جانے توڑنے کا کیا مطلب ہے اس قوم کے لڑنے مرنے والوں کی بیحرمتی کرے تو وہ کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ملک کی فوج کے خلاف پراپیگنڈہ کرے ملک کی عدلیہ پر حملہ آور ہوکر اپنے سوشل میڈیا کے دہشت گردوں کے ذریعے چور اور ڈاکو کہے پاکستان میں انتشار کی علامت بن کر فوج انتظامیہ میڈیا سے لڑائی کے مرتکب ثابت ہو رہے ہیں, اب عوام کو بے وقوفی نہیں بنایا جاسکتا 8 فروری کو شیر کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں امیدوار قومی اسمبلی این اے 75 سابق وفاقی وزیر انوارالحق چوہدری, امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 55 شکرگڑھ اکمل حسین سرگالہ نے بھی کارنر میٹنگ سے خطاب کیا اور 8 فروری کو پاکستان مسلم لیگ ن کو کامیاب کرانے کا مطالبہ کیا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات