تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام دینہ میں الیکشن کمپین ریلی کا انعقاد

منگل 23 جنوری 2024 22:45

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2024ء) تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام دینہ میں الیکشن کمپین ریلی کا انعقاد کیا گیا ، ریلی کی قیادت امیدوار این اے 60 چوہدری زاہد اختر اور امیدوار پی پی 24 پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری نے کی۔ ریلی کا آغاز مین چوک دین سے ہوا جو کہ براستہ منگلا روڈ، بوہڑیاں سے ہوتی ہوئی رانجھا میرا(جہلم) پر جلسہ کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔

اس موقع پر تحریک لبیک کے رہنما علامہ عاصم اشفاق رضوی،ایڈووکیٹ راجہ زبیر کیانی، ملک عاطف رضوی، علامہ توصیف رضوی، چوہدری زبیر ایڈووکیٹ، خلیفہ شعبان، چوہدری محمد شعبان، محمد امجد رضوی سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ رانجھا میرا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری زاہد اختر نے کہا کہ میں آج اس ریلی اور جلسے کے ساتھ اپنی الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر رہا ہوں، میں اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کا حصہ رہا لیکن تحریک انصاف نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام کو دھوکہ دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان وہ پلیٹ فارم ہے جہاں ہم عوامی خدمت کے سلسلے کو بڑھا سکتے ہیں، ہم انتخابات میں جہلم میں کامیابی حاصل کریں گے۔ پیر سید عرفان امیر شاہ بخارینے کہا کہ ریلی کے شرکاء کا جذبہ قابل تعریف و قابلِ تحسین ہے۔ عوام تحریک لبیک پاکستان کا ساتھ دے کر ملک کی تقدیر کو حقیقی طور پر بدلیں۔