عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کے انتخابی جلسوں کا شیڈول جاری

منگل 23 جنوری 2024 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2024ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)نے صوبائی صدر و امیدوار این اے 25 (چارسدہ) ایمل ولی خان کے انتخابی جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔منگل کو اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شیڈول کے مطابق 24 جنوری کو صوبائی صدر ایمل ولی خان انتخابی مہم کے سلسلے میں مندنی (پی کے 63) میں انتخابی جلسے میں شرکت کریں گے۔

جلسہ میں مندنی، ہری چند اور ڈھکی کے ذمہ داران و کارکنان شریک ہوں گے۔26 جنوری کو دوپہر 2 بجے صوبائی صدر ایمل ولی خان نستہ (پی کے 64) میں انتخابی جلسے میں شریک ہوں گے۔جلسہ میں یوسی ڈھیری زرداد، نستہ، میرہ نستہ، فقیر آباد، ماجوکی اور ڈھب بانڈہ کے ذمہ داران و کارکنان شرکت کریں گے۔27 جنوری کو صوبائی صدر ایمل ولی خان عمرزئی (پی کے 63) کے انتخابی جلسے میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

جلسہ میں عمرزئی، میرہ عمرزئی، میرہ ترنگزئی اور چیندروڈاگ کے ذمہ داران و کارکنان شریک ہوں گے۔28 جنوری کو صوبائی صدر ایمل ولی خان پڑانگ (پی کے 65) کے انتخابی جلسے میں شرکت کریں گے۔جلسہ میں ایم سی 2، ایم سی 4، میرہ پڑانگ اور کلاڈھیر (چترال)کے ذمہ داران وکارکنان شریک ہوں گے۔ 29 جنوری کوصوبائی صدر ایمل ولی خان دوآبہ (پی کے 65) کے انتخابی جلسے میں شرکت کریں گے۔

جلسے میں کانگڑہ، بٹگرام، دولت پورہ اور آگرہ کے ذمہ داران و کارکنان شریک ہوں گے۔30 جنوری کو صوبائی صدر ایمل ولی خان دوپہر 2 بجے سرڈھیری (پی کے 64) میں انتخابی جلسے میں شرکت کریں گے۔ جلسہ میں درگئی، شیخو، دوسہرہ، رجڑ 2 اور ملکا ڈھیر کے ذمہ داران و کارکنان شریک ہوں گے۔31 جنوری کو محمد ناڑئی ( پی کے 63) کے زیراہتمام انتخابی جلسہ کا انعقاد کیا جائے گا۔

جلسہ میں بہلولہ، محمد ناڑئی، میرہ اتمانزئی اور خانمائی کے کارکنان و ذمہ داران شریک ہوں گے۔شیڈول کے مطابق یکم فروری کو ایم سی1 (پی کے 65) چارسدہ کے انتخابی جلسے میں صوبائی صدر ایمل ولی خان شریک ہوں گے۔جلسہ میں ایم سی ون، ایم سی تھری، حصارہ اور ترناب کے ذمہ داران و کارکنان شرکت کریں گے۔2 فروری کو دوپہر 2 بجے اتمانزئی (پی کے 64) کے انتخابی جلسے میں صوبائی صدر ایمل ولی خان شرکت کریں گے،جلسہ میں رجڑ 1، اتمانزئی، ترنگزئی اور میرہ اتمانزئی کے ذمہ داران و کارکنان شریک ہوں گے۔

3 فروری کو صوبائی صدر و نامزد امیدوار این اے 25 چارسدہ ایمل ولی خان پی کے 62 کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔4 فروری کو صوبائی صدر ایمل ولی خان پی کے 66 کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔5 فروری 2024ء کو این اے 25 چارسدہ کے زیراہتمام گرینڈ جلسہ کا انعقاد کیا جائے گا،جلسہ میں صوبائی صدر و نامزد امیدوار این اے 25 ایمل ولی خان سمیت دیگر امیدواران و کارکنان شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :