بلاول بھٹو مجھ سے مناظرہ کرلیں، نہال ہاشمی

پہلے نواز شریف کے قد تک پہنچ جائیں پھر مکالمے کی خواہش کریں،رہنما ن لیگ

بدھ 24 جنوری 2024 16:56

بلاول بھٹو مجھ سے مناظرہ کرلیں، نہال ہاشمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2024ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کو مناظرے کی دعوت پر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پہلے نواز شریف کے قد تک پہنچ جائیں پھر مکالمے کی خواہش کریں۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہاکہ میں نواز شریف کا ادنی کارکن ہوتے ہوئے بلاول بھٹو کی مناظرے کی دعوت قبول کرتا ہوں، بلاول بھٹو خارجی، معاشی اور معاشرتی سمیت مرضی کا عنوان منتخب کریں۔

انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو وقت اور مقام کا فیصلہ کریں، حقیقت کا فیصلہ عوام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر چھوٹا آدمی بڑے آدمی پر تنقید کر کے اپنا قد بڑا کرنا چاہتا ہے، کیا بلاول بھٹو لاہور میں کھڑے ہو کر اسے کراچی جیسا بنانے کی بات کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کیا بلاول بھٹو فیصل آباد کو لاڑکانہ بنانے کا دعوی کر سکتے ہیں