Live Updates

عوام 8 فروری کو پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیکرکامیاب بنائیں، حاجی رمضان اچکزئی/حاجی شریف خلجی

بدھ 24 جنوری 2024 20:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماو حلقہ این اے 262سے امیدوار حاجی رمضان اچکزئی اور حلقہ پی بی 39سے امیدوارحاجی شریف خلجی نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کا 10 نکاتی ایجنڈا معاشی مسائل کا حل ہے، اگر ملک بچانا ہے تو بلاول بھٹو کے 10نکاتی ایجنڈے کو پاکستان کے معاشی پلان کا حصہ بنانا ہو گا، مہنگائی کا حل اور معیشت کی بہتری کا فارمولا صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے،عوام 8فروری کو ’’تیر‘‘ پر ٹھپہ لگاکر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں ۔

یہ بات انہوں نے بدھ کو کلی الماس میں انتخابی دفتر کے افتتاح ،حاجی فخر الدین کی اپنے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر قبائلی و سیاسی رہنما حاجی فخرالدین نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری ،آصف علی زرداری اوردیگرقائدین پر مکمل اعتماد کااظہارکرتے ہوئے اپنے خاندان اورساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیااور حلقہ این اے 262سے امیدوارحاجی رمضان اچکزئی اور حلقہ پی بی 39سے امیدوار حاجی شریف خان خلجی کی مکمل حمایت کااعلان کیا۔

(جاری ہے)

حاجی رمضان اچکزئی اور شریف خلجی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ غربت بیروز گاری اور مہنگائی سے ہے مشکل سے مشکل حالات میں بھی پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت نے ملکی اداروں پر حملہ نہیں کیاپاکستان تحریک انصاف نہ صرف ملکی اداروں کو آپس میں لڑانے کی سازشیںکیں بلکہ حساس مقامات پر حملے بھی کئے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے تاریخی ظلم سہنے اور جانی قربانیوں کے باوجود ہمیشہ مفاہمت اور جمہوریت کی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کابد ترین دور عمران خان کا اقتدار تھا، تب(ن) لیگ نہیں بولتی تھی جیسے ہی پی ڈی ایم مضبوط ہوئی تو انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو نکال دو(ن) لیگ کی معاشی پالیسیوں پر پوری دنیا نے تنقید کی مفتاح اسماعیل اور دانیال عزیز کے بیانات سب کے سامنے ہیںانہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کے 10نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد پاکستان کے عوام کے مسائل کا ایک ناگزیر حل ہے،بلاول نے بتا دیا ہے کہ اگر حکو مت ملی توتعلیم مفت ہو گی، غریب عوام کو 300 یونٹ تک مفت بجلی، بے نظیر انکم سپورٹ میں اضافہ اور غریبوں کو بلا سود قرضے دلوائیں گے جبکہ کسانوں کو ہاری کارڈ دیں گے اور ہاری کارڈ سے کسان کی فصل کی انشورنس ہوگی، پاکستان بھر میں 30 لاکھ گھر بنا کر غریب عوام کو دیں گے، کچی آبادی کو ریگولرائز کریں گے اور مالکانہ حقوق بھی دیں گے،مزدوروں کو بینظیر مزدور کارڈ دلائیں گے جبکہ مزدور کارڈ سے مزدوروں کو پنشن بھی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام 8فروری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیکرکامیاب بنائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات