قصور میں شہباز شریف کے پوسٹر پھاڑنے پر مقدمہ درج

مقدمہ (ن) لیگ یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری کوٹ رادھا کیشن نے درج کروایا

بدھ 24 جنوری 2024 23:10

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2024ء) قصور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے پوسٹر کو پھاڑنے اور نازیبا زبان استعمال کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔سابق وزیراعظم شہباز شریف کے پوسٹر کو پھاڑنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری کوٹ رادھا کیشن فیروز الدین نے پولیس تھانہ کوٹ رادھا کیشن میں درج کروایا۔

(جاری ہے)

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ حلقہ این اے 132قصور 2میں امجد عرف بھوری نامی نوجوان نے شہباز شریف کا پوسٹر پھاڑ دیا اوران کے خلاف نازیبا گفتگو کی اور وڈیو وائرل کردی۔پولیس مقدمہ درج کرکے ملزم امجد عرف بھوری کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ملزم شہباز شریف کے پوسٹر پر ڈنڈے برسا رہا تھا، ملزم احمد امجد کی شہباز شریف کے پوسٹر کو پھاڑنے کے بعد نازیبا زبان استعمال کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم شہباز شریف حلقہ این اے 132 کوٹ رادھا کشن سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔