Live Updates

لاہور ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی رہنما ئوں کا اہم اجلاس ،

بدھ 24 جنوری 2024 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی رہنمائوں کا اہم اجلاس بدھ کے روز منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف ، الیکشن سیل کے چئیرمین اسحاق ڈار،پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز، سینئر راہنما بیگم عشرت اشرف،پرویز رشید ،سابق وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، طلال چوہدری ، ناصر بٹ سمیت آزادجموں وکشمیر اور گلگت بلتستان سے پارٹی رہنما بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں 8 فروری کے انتخابات کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیاگیا اور مختلف حلقوں میں پارٹی کی سرگرمیوں پر مشاورت بھی ہوئی۔ اجلاس میں 8 فروری کے دن کے حوالے سے مختلف امور پر غور کیاگیا اور اجلاس کو پولنگ ڈے پر پارٹی کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیاگیا جبکہ رہنمائوں نے اپنے اپنے حلقوں میں جاری انتظامات پر قیادت کو آگاہ کیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات