میرپورخاص عام انتخابات میں صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پولنگ اسٹیشنز و پولنگ بوتھ میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ایس ایس پی آفس میں ٹریننگ سیشن منعقد کیا گیا

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری جمعرات 25 جنوری 2024 17:24

میرپورخاص(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جنوری2024 ء) آئی جی سندھہ رفعت مختار کے احکامات اور ڈی آئی جی میرپورخاص رینج تنویر عالم اوڈھو اور ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن کی ہدایت پر عام انتخابات میں صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پولنگ اسٹیشنز و پولنگ بوتھ میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ایس ایس پی آفس میں ٹریننگ سیشن منعقد کیا گیا تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھہ رفعت مختار کے احکامات اور ڈی آئی جی میرپورخاص رینج تنویر عالم اوڈھو اور ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن کی ہدایت پر انسپکٹر محمد ہارون، انسپکٹر غلام مصطفی، ایس آئی نعمان علی، (پی) اے ایس آئی آرزو حیات کی جانب سے ایس ایس پی آفس میں ٹریننگ سیشن منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں صاف و شفاف اور جمہوری عمل میں پولنگ اسٹیشنز و پولنگ بوتھ کے تحفظ کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے تاکہ ایک مکمل جمہوری حکومت کا قیام ممکن ہو سکے، اور انتخابات کے صاف و شفاف انعقاد کے ساتھ ساتھ پولنگ اسٹیشنز و پولنگ بوتھ و پولنگ عملے کی حفاظت کے لیے تحفظ کو ممکن بنانے کے متعلق پولیس افسران و جوانوں کو تربیت دی جا رہی ہے تاکہ پولیس افسران انتخابی عمل کے دوران پولنگ اسٽيشنز و پولنگ بوتھ کے ارد گرد حفاظتی انتظامات کو یقینی بنا سکیں اور پر امن ماحول میں انتخابی عمل پایہ تکمیل تک پہنچ سکے، دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں میرپورخاص ڈسٹرکٹ بھر کے پولیس افسران کو پولنگ ضابطہ اخلاق، پولنگ اسٹیشن کے ارد گرد حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے پولنگ اسٹیشن کے ارد گرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے متعلق تربیت دی گئی۔

۔

متعلقہ عنوان :