دنیا بھر میں سب سے زیادہ حفاظ تیار کرنے والے وفاق المدارس کا ریکارڈ برقرار اس سال (101838) ایک لاکھ ایک ہزار آٹھ صد اڑتیس حافظ اور حفاظ شریک

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعرات 25 جنوری 2024 17:29

بہاولنگر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جنوری2024 ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کی تیاریاں مکمل ، پانچ لاکھ نوے ہزار طلباء وطالبات شریک امتحانات ہونگے ، پوری دنیا میں سب سے زیادہ حفاظ تیار کرنے والے وفاق المدارس کا ریکارڈ برقرار اس سال (101838) ایک لاکھ ایک ہزار آٹھ صد اڑتیس حافظ اور حفاظ شریک امتحان ، ضلع بہاولنگر میں سب سے بڑے امتحانی مرکز جامع العلوم بہاولنگر میں ضلعی مسئول (ناظم ) شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر جلیل احمد اخون کی زیرِ نگرانی شعبہ حفظ القرآن کا سلسلہ جاری بہاولنگر میں 267 حفاظ طلبہ و طالبات امتحان میں شریک ہیں تحفیظ القرآن کے لئے چشتیاں ، منچن آباد ، ہارون آباد ، فورٹ عباس اور بہاول نگر میں طلباء وطالبات کے لئے الگ الگ سینٹر بنائے گئے ہیں تمام عمل کی نگرانی متعین افراد اور ممتحن کررہے ہیں آج ہونے والے شعبہ حفظ کے امتحان میں جامع العلوم بہاولنگر سب سے بڑا سنٹر ہے جہاں طلباء کے لئے ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

شعبہ کتب کے امتحانات کا سلسلہ اگلے ہفتہ شروع ہوگا اس موقع پر رضا علی ،طلحہ نیاز اخون ، محمد انور سجاد ، محمد نصر اللہ خان ، عدنان صدیقی بھی موجود تھے ۔