کراچی ،سیاسی جماعتوں کے سیکڑوں امیدوار قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے الیکشن کے میدان میں اترگئے

جمعرات 25 جنوری 2024 22:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2024ء) کراچی سے اس مرتبہ بھی کئی سیاسی جماعتوں کے سیکڑوں امیدوار قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے الیکشن کے میدان میں اتر رہے ہیں۔کراچی کے 90 لاکھ سے زائد ووٹرز 8 فروری کو قومی اسمبلی کی 22 نشستوں پر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔این اے 229 ملیر ون سے 15، این اے 230 ملیر ٹو سے 25 اور این اے 231 ملیر تھری سے 26 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔

اسی طرح این اے 232 کورنگی سے 36 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ این اے 233 کورنگی سے ہی 27 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں، یہیں سے ایک اور نشست این اے 234 سے 19 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 235 کراچی ایسٹ سے 25، این اے 236 کراچی ایسٹ ٹو سے 35، این اے 237 کراچی ایسٹ تھری سے 36 اور این اے 238 کراچی ایسٹ 4 سے 25 امیدوار میدان میں ہیں۔

(جاری ہے)

این اے 239 ساوتھ ون سے 19، این اے 240 ساوتھ ٹو سے 19، این اے 241 ساوتھ 3 سے 37 امیدوار میدان میں ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 کیماڑی ون سے 29، این اے 243 کیماڑی ٹو سے 19 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔این اے 244 کراچی غربی ون سے 24، این اے 245 غربی ٹو سے 23، این اے 246 کراچی ویسٹ تھری سے 24 امیدوار میدان میں ہیں۔کراچی کے ضلع وسطی سے بھی سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدوار الیکشن میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔این اے 247 کراچی وسطی ون سے 27، این اے 248 پر 34، این اے 249 کراچی سینٹرل تھری سے 27 اور این اے 250 سے 25 امیدوار میدان میں ہیں۔