نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے رہنما اور امیدوار عوام کے درمیان رہتے ہیں، میر کبیر احمد

جمعرات 25 جنوری 2024 20:00

Aمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2024ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدرامیدوار این اے 261 میرکبیراحمد محمدشہی نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے رہنما اور امیدوار عوام کے درمیان رہتے ہیں پارٹی امیدوار کامیاب ہوکر بلوچستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے آری ہی ترقی اورمسائل سے نجات کا نشان ہے بلوچستان میں تبدیلی صرف اسی صورت آئے گی جب خود کو جوابدہ سمجھنے والے لوگ ایوانوں میں بیٹھیں گیانہوںنے منگچرمیں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری پسماندگی اورغربت کی وجہ 3535سال سے اسمبلیوں میں موجود وہ سابق نمائندے ہیں جنہیں عام آدمی کوسہولیات اورروز گار دینے میں کوئی دلچسپی نہیں بد قسمتی سے ہمیشہ اقتدارمیں حصہ داررہنے والے تین دہائیوں بعد بھی صرف وعدوں اور خوشنما نعروں پر ایک مرتبہ پھر دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں سابق نمائندوں اور صرف الیکشن میں نظرآنے والے موقع پرست امیدواروں سے کام کی امید رکھنا خود فریبی کے سواکچھ نہیں ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے اڑھائی سالہ اقتدارمیں عملی طورپر دکھادیااگر کوئی نمائندہ کام کرسکتاہے تو اس کیلئے کوئی مشکل نہیں بس نیک نیتی اور کام کرنے کی لگن ہونی چاہیے جو نیشنل پارٹی کے امیدواروں میں موجود ہے۔