قاسم سلیمانی کی برسی، دھماکوں پر امریکی موقف سامنے آگیا

ایران کو پہلے سے دہشت گردی کے خطرے سے خبردار کیا تھا،امریکی عہدیدار

جمعہ 26 جنوری 2024 12:23

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2024ء) ایران میں گزشتہ ماہ جنرل قاسم سلیمانی کی برسی پر دھماکوں پر امریکی موقف سامنے آگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کو پہلے سے دہشت گردی کے خطرے سے خبردار کیا تھا۔

(جاری ہے)

عہدیدار کے مطابق امریکا نے نجی ذرائع سے ایران کو دہشت گردی کے خطرے کا بتایا تھا۔امریکی عہدیدار نے کہا کہ امریکی حکومت نے خبردار کرنے کی دیرینہ پالیسی کی ذمہ داری نبھائی ہے۔امریکا کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملوں میں معصوم جانیں بچانے کے لیے جزوی انتباہات جاری کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ایران کے شہر کرمان میں گزشتہ ماہ دو دھماکوں میں 100 سے زیادہ افراد شہید ہوئے تھے۔