جمعیت علمائے اسلام پارلیمانی جمہوری نظام پر یقین رکھتی ہے ، مولانا فضل الرحمان

جمعہ 26 جنوری 2024 20:50

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2024ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام پارلیمانی جمہوری نظام پر یقین رکھتی ہے،ہمارا آئین کہتا ہے کہ حاکمیت اللہ کی ہوگی،آج آئین کو بنے 50 سال بیت گئے،آج بھی ترس رہے ہیں کہ قرآن و سنت کی بات کب ہوگی،آپکے ووٹوں سے اسمبلیاں ایسے لوگوں سے بھر جاتی ہیں جنھیں قرآن و سنت سے کوئی دلچسپی نہیں آج ہمارے ہاتھ عالم کفر کے سامنے پھیلے ہوئے ہیں،یہ سب دین سے دوری کی وجہ سے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ مخدوم ہارون سلطان بخاری بھی اسمبلی میں پہنچے گا۔ انھوں نے مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے شہرسلطان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں پرانی لکیروں کو مٹانا ہوگا،جن لکیروں پر سفر کیا ان پر آگے کی طرف نہیں جاسکتے۔جلسہ عام سے این اے 177 اور پی پی 272 سے امیدوار ہارون سلطان بخاری،پی پی 273 سے امیدوار مولانا یحییٰ خان عباسی و دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔