الیکشن کے بعد کون کس کے ساتھ ہوگا، بعد میں طے ہوگا، حنا ربانی کھر

جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی کو اچھا رسپانس مل رہا ہے، سینٹرل پنجاب سے بھی سرپرائز دیں گے،پی پی رہنما

جمعہ 26 جنوری 2024 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد کون کس کے ساتھ ہوگا، بعد میں طے ہوگا، جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی کو اچھا رسپانس مل رہا ہے، سینٹرل پنجاب سے بھی سرپرائز دیں گے ۔ایک انٹرویومیںسابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ن لیگ کی انتخابی مہم اب جا کر شروع ہوئی، پیپلزپارٹی کافی عرصے سے مہم چلارہی ہے، ہم عوام کے لیے معاشی منشور لائے ہیں، صارفین کو 300یونٹ تک بجلی مفت ملے گی۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ بلاول بھٹو عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں، الیکشن کے بعد کون کس کے ساتھ ہوگا، بعد میں طے ہوگا، پیپلزپارٹی عوام میں جارہی ہے اور عوام میں موجود ہے، آج ملتان میں پیپلزپارٹی کا بڑا جلسہ ہوا، پیپلزپارٹی پہلے بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لائی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی کو اچھا رسپانس مل رہا ہے، پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب سے بھی سرپرائز دے گی۔

عالمی عدالت کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی عدالت کے فیصلے سے اسرائیل پر اثر پڑے گا، عدالت نے ایک ماہ میں اسرائیل سے رپورٹ طلب کی ہے، اسرائیل کے حامی ممالک پر بھی اثر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا،ہمارے پڑوسی سے غلطی ہوئی، دوبارہ نہیں کرے گا، ہمیں غلطیاں بھول کر آگے بڑھنا ہوگا۔