, 8 فروری کو اولس اے این پی کے نامزد امیدواروں کے حق میں رائے استعمال کر کے ترقی خوشحالی کو اپنائیں،عوامی نیشنل پارٹی رہنماء

ہفتہ 27 جنوری 2024 21:45

+ کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2024ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائو ں نے کہا ہے کہ ووٹ کا حق ہمارے رہنمائو ں کی جدوجہد کی بدولت یہاں کے باسیوں کو نصیب ہوا ووٹ مقدس امانت ہے اس کی استعمال قومی فریضہ سمجھ کر کیا جائے عوام نے اعتماد بخشا تو بنیادی انسانی ضروریات زندگی ان کی دہلیز پر حل کر کے دم لیں گے ماضی میں مختلف جماعتوں اور شخصیات نے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گزشتہ پارلیمان میں عوامی نیشنل پارٹی کے منتخب نمائندوں نے ایک قلیل نمائندگی کے بدلے لورالائی ڈویژن ضلع چمن کا قیام عمل میں لایا گیا عوام مسلم باغ اور کاریزات ضلعوں کے قیام اور پشین ڈویژن کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنیوالوں کو مسترد کردیں 8 فروری کو اولس اے این پی کے نامزد امیدواروں کے حق میں رائے استعمال کر کے ترقی خوشحالی کو اپنائیں سیاسی کارکنوں نوجوانوں قبائلی عمائدین کی جوق درجوق شمولیت اختیار کرنے پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کیصوبائی صدر حلقہ پی بی51چمن و این اے 263کوئٹہ2 سے نامزد امیدوار اصغرخان اچکزئی ،حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ گلستان اور پی بی 41 کوئٹہ2 سے نامزد امیدوار انجنئیر زمرک خان اچکزئی حلقہ پی بی 1 شیرانی سے نامزد سردار امیر اللہ خان کبزئی حلقہ پی بی 2 ژوب سے نامزد امیدوار علاالدین مندوخیل حلقہ پی بی3قلعہ سیف اللہ سے نامزد امیدوار ملک امان اللہ کاکڑ حلقہ پی بی5 لورالائی ڈاکٹر عطا گل حمزہ زئی حلقہ پی بی 6دکی عزت خان ناصر حلقہ پی بی 7ہرنائی زیارت ولی داد میانی حلقہ پی بی 38 کوئٹہ1سے نامزد امیدوار ملک نعیم خان بازئی حلقہ پی بی 39 کوئٹہ2 سے نامزد امیدوار ملک تاج محمد خان بازئی ایڈوکیٹ حلقہ پی بی40 عبدالااحد حلقہ پی بی43 ابدال کاسی حلقہ پی بی 45 کوئٹہ8 سے نامزد امیدوار نذرعلی پیرعلی زئی حلقہ پی بی 46کوئٹہ9ثنااللہ کاکڑ حلقہ پی بی 21لسبیلا سے نامزد امیدوار نواز علی برفت حلقہ پی بی 22 حب سے نامزدامیدوار عبید الرحمان مشوانی حلقہ پی بی 47 پشین1 سے نامزد امیدوار عبدالباری کاکڑ پی بی 48 پشین2 سے نامزد امیدوار عبیداللہ عابد پی بی 49 پشین3 سے نامزد امیدوار اصغر علی ترین قومی اسمبلی کے نامزد امیدواران این اے 251 قلعہ سیف اللہ ژوب حاجی شفیع میرزئی این اے 252لورالائی بارکھان موسی خیل سے نامزد امیدوار بی بی شازیہ وطن پال این اے 253زیارت ہرنائی سبی سے نامزد امیدوار سردار فرید اللہ دومڑ این اے 257 حب لسبیلا آواران سے نامزد امیدوار نواز علی برفت این اے 264 کوئٹہ3 نوراحمد رخشانی قبائلی این اے 265 پشین سے نامزد امیدوار رشید ناصر این اے 266 چمن گلستان سے نامزد امیدوار حاجی محیب اللہ کاکڑ نے انتخابی مہم کے سلسلے میں شمولیتی اجتماعات اولسی جرگوں ورکرز کنونشن الیکشن سیل کے افتتاح کے موقع پر کیا ان تقاریب سے عوامی نیشنل پارٹی کیصوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا مرکزی نائب صدر ملک عثمان خان اچکزئی مرکزی یوتھ افئیرز سیکرٹری خان زمان کاکڑ اراکین مرکزی کمیٹی ڈاکٹر عیسی خان جوگیزئی مراد خان کاکڑ ڈاکٹر اکبر کاکڑ جاوید کاکڑ انور مندوخیل گنو خان بھی خطاب کیا ان تقاریب میں ضلعی صدور جنرل سیکرٹریز تحصیل ذمہ داران سنئیر اراکین پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ارکان کثیر تعداد میں شریک رہے تقاریب میں متعدد سیاسی کارکنوں قبائلی زعما نوجوانوں نے بڑی تعداد تعداد میں مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا مقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کو فکر باچاخان میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ گھر گھر قریہ قریہ فکر باچاخان کو وسعت دیں گے انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ 8 فروری کو امن کے نشان لالٹین پر مہر ثبت کر کے قوم دوستی وطن دوستی کا ثبوت دیں