صرف جماعت اسلامی کے ہی رحیم یارخان ضلع کے تمام حلقوں پر امیدوار موجود ہیں،قاضی محمد سمیع ایڈووکیٹ

اتوار 28 جنوری 2024 18:20

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2024ء) جماعت اسلامی ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے اس کی قیادت پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار این اے 169 جماعت اسلامی قاضی محمد سمیع ایڈووکیٹ نے سٹی پارک روڈ پر اپنے انتخابی دفتر کے قیام پر تقرہب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف، میرٹ اور بلا امتیاز ترقی جماعت اسلامی کے منشور کی بنیاد ہے حلقہ پی پی 257 سے امیدوار اسامہ فاروق چوہدری نے کہا کہ ترازو کا نشان ہی ملک میں عدل و انصاف قائم کر سکتا ہے۔

حلقہ پی پی 255 سے جماعت اسلامی کے امیدوار ملک کلیم اللہ بھٹو پی پی 256 سے امیدوار عباس انور چوہدری، ضلعی امیر جماعت اسلامی رحیم یار خان شیخ عمر فاروق نے کہا کہ جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے ملک بھر میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔\378