Live Updates

عوام ترقی اور خوشحالی کے لیے گھڑیال کو ووٹ دیں ،ملک امین اسلم

اتوار 28 جنوری 2024 18:20

حضرو 28 جنوری (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2024ء) امیدوار این اے 49 ملک امین اسلم امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی ون چنگیز خان نے کہا ہے کہ عوام ترقی اور خوشحالی کے لیے گھڑیال کو ووٹ دیں ،کامیابی کے بعد عوام کی بھرپور خدمت کریں گے حقوق اٹک اپنے لیے نہیں انے والی نسلوں کے لیے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لنڈی گاؤں میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام ملک عامر عتیق اور دیگر نے کیا تھا۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ بلین ٹری سونامی کی بدولت پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا عمران خان نے جو ذمہ واری مجھے دی تھی اس پر 100 فیصد اترا انہوں نے کہا کہ عوام سے ووٹ نہ لے کر بھی حلقے میں بے شمار سے کیا تھی کام کروائے ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ایمانداری کی سیاست کی اور اپنی زمینیں فروخت کر کے سیاست کر رہے علاقے کے عوام کو پہلے مایوس کیا نہ آئندہ کریں گے ۔\378
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات