صحافیوں کی فلاح وبہبودکے حوالے سے مسلم لیگ ن اپنا ثانی نہیں رکھتی،میاں امتیاز احمد

اتوار 28 جنوری 2024 18:30

رحیم یارخان 28 جنوری (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2024ء) ڈسٹرکٹ پریس کلب کابینہ کی تقریب حلف برداری ڈسٹرکٹ پریس کلب کے ہال میں منعقدہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پورٹ اینڈشپنگ وامیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے 172 میاں امتیازاحمدتھے جنہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے الیکشن2024 ء کے نومنتخب صدرقیصرغفورچوہدری، جنرل سیکرٹری میاں محمدشوکت اور دیگر عہدیداروں سے حلف لیااورنیک خواہشات اظہارکیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں امتیازاحمدنے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کابینہ کی جانب سے شاندار تقریب حلف برداری کا انعقاد خوش آئند ہے اور ضلع رحیم یارخان کے عوامی مسائل کی نشاندہی مثبت انداز میں اجاگر کرنے میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کا کردار مثالی ہے، صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور صحافیوں کے حقوق کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی خاطر جدوجہد کی اور آئندہ بھی جاری رکھے گی اورانہیں ہرممکن سہولیات کی فراہمی کویقینی بنائے گی۔\378