عوام کی فلاح و بہود اور مسائل کے حل کیلئے میدان میں آئے ہیں ، مالک ورک ،شبیر حیدر

اتوار 28 جنوری 2024 20:00

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2024ء) پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار این اے 81 چوہدری محمد مالک ورک اور امیدوار پی پی69رانا شبیر حیدر مبارک نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہود اور مسائل کے حل کیلئے میدان میں آئے ہیں ۔عوام ہم پر ایک بار اعتماد کرتے ہوئے تیر پر مہر لگا ئیں کیونکہ پیپلز پارٹی کے منشور میں عوامی مسائل کا حل ہے۔

(جاری ہے)

انشاء للہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاول ایک تحریک اور تبدیلی کا نام ہے ، وہی ملک کی قسمت بدلیں گے۔آٹھ فروری کو ہر طرف تیر چلے گا،8فروری کو پاکستان کی عوام پارٹی کے نامزد کر دہ امیدواروں کی بھاری اکثریت سے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی کا تحفہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کو پیش کریں گے ۔