w پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور کا حلقہ این اے 32 میں پاور شو

پیر 29 جنوری 2024 20:15

] پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2024ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور نے حلقہ این اے 32 میں عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔جلسہ عام میں صدر خیبرپختونخوا یاور آفتاب نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

جلسہ عام میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور کے ضلعی صدر ملک کلیم اللہ ، این اے 32 کے کنڈیڈیٹ زین اللہ صافی ، پی کے 83 کے امیدوار دائم خان مہمند اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔جلسہ عام میں شونکڑی وال،عیسی خیل اور صافی قوم نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور 8 فروری کو کرسی کو ووٹ دینے کا وعدہ کیا۔