پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے،طارق محمود گجر

منگل 30 جنوری 2024 13:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2024ء) این اے 85 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارطارق محمود گجر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے۔ چک 46اور چک 45 میں کارنر میٹنگزکے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے سفیر تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی اس نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی اقدامات کئے ۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کے لیے بے شمار قربانیاں دیں۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید اور شہید بینظیر بھٹو نے جمہوریت کے لیے اپنا خون پیش کیا۔ طارق محمود گجر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک میں روزگارکی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کئے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے اور آئندہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔