سپریم کورٹ نے آزاد امیدوار ملک عمر فاروق کو این اے 99 اور پی پی 107 سے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی

منگل 30 جنوری 2024 19:34

سپریم کورٹ نے آزاد امیدوار ملک عمر فاروق کو این اے 99 اور پی پی 107 سے آئندہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2024ء) سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے آزاد امیدوار ملک عمر فاروق کو آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے منگل کو یہاں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-99 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی-107 فیصل آباد سے انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے آزاد امیدوار ملک عمر فاروق کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ واضح رہے کہ ملک عمر فاروق نے این اے-99 اور پی پی-107 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔