جے یو آئی اور پی پی پی قیادت کی جانب سے انتخابی اتحاد کے ملک گیر سطح پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ، مشترکہ پریس کانفرنس

منگل 30 جنوری 2024 19:50

eخضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی خضدارکے ضلعی صدر میر عبدالرحمن زہری اور جمعیت علما اسلام پاکستان کے صوبائی صدر سید مومن شاہ ضلعی صدر مولانا سراج احمد نورانی نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما اسلام پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین مرکزی قیادت کی جانب سے انتخابی اتحاد کے ملک گیر سطح پر مثبت اثرات مرتب ہونگے مولانا سراج احمد نورانی حلقہ این اے 256اور پی بی 19 خضدار ٹو سے میر عبدالرحمن زہری اور آغا شکیل احمد درانی کے حق میں دست بردار ہونے کا اعلان کیا جمعیت علما پاکستان کے صوبائی امیر سید مومن شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما اسلام پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی قیادت کی ملاقات کے بعد چند اہم شرط وشرائط کے بعد پورے ملک میں انتخابی اتحاد کا فیصلہ ہوا تھا ہم اپنے قیادت کے فیصلوں کی روشنی میں خضدار میں پاکستان پیلز پارٹی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے حق میں دست بردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے درمیان انتخابی اتحاد کے مثبت اثرات رونما ہونگے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اورحلقہ این اے 256 سے نامزد امیدوار میر عبدالرحمن زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی قیادت کے شکر گزار ہیں جن کی دور اندیشی اور انتخابی اتحاد سے ہمیں مزید وقعت ملے گی انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اب پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی یقینی ہوگی اور ہمیں یہ بھی امید ہے کہ جمعیت علما اسلام پاکستان پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں قومی اسمبلی یا صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر الیکشن لڑنے والے ہمارے ساتھ شانہ بشانہ ہونگے۔