پی ٹی آئی کے نوجوان رہنما ریحان زیب خان کو قتل کر دیا گیا

باجوڑ سے تعلق رکھنے والے ریحان زیب خان بطور آزاد امیدوار حلقے سے الیکشن لڑ رہے تھے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 31 جنوری 2024 15:11

پی ٹی آئی کے نوجوان رہنما ریحان زیب خان کو قتل کر دیا گیا
باجوڑ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 31 جنوری 2024ء ) پاکستان تحریک انصاف کے متحرک کارکن اور آزاد امیدوار ریحان زیب کو قتل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے صدیق آباد کے قریب ریحان زیب خان پر فائرنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں ریحان زیب خان شدید زخمی ہو گئے۔ ریحان زیب خان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دم توڑ گئے۔ باجوڑ سے تعلق رکھنے والے ریحان زیب خان بطور آزاد امیدوار حلقے سے الیکشن لڑ رہے تھے۔