پیپلزپارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی جانب سے الیکشن کےحوالےسےکارنرمیٹنگ منعقد

بدھ 31 جنوری 2024 20:13

صحبت پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صوبائی صدرغزالہ اشفاق احمد اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خواتین ونگ بلوچستان بےنظیرگولہ کی زیر صدارت صحبت پورمیں کارنر میٹنگ منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

غزالہ اشفاق احمدخان گولہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 8 فروری کو عوام پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوارن این اے 255 پر میر چنگیز خان جمالی اور پی بی 15 میر دوران خان کھوسہ کو کامیاب بنا کر خدمت کا موقع فراہم کرے گی ۔عوام کی محرومیوں کاازالہ صرف پاکستان پیپلزپارٹی ہی کرسکتی ہے۔