اے این پی رہنما شیر شاہ خان کا خاندان اور ساتھیوں سمیت این اے 4 ،پی کی9 پر پی ٹی آئی پی کے امیدوار و مکمل حمایت کا اعلان

بدھ 31 جنوری 2024 22:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2024ء) سوات میں کوزہ بانڈئی کے اہم سیاسی خاندان اور عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما شیر شاہ خان نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت این اے 4 پر پی ٹی آئی پی کے امیدوار و سابق وزیر اعلی محمود خان اور پی کی9 پر صوبائی اسمبلی کے امیدوار محب اللہ خان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔انہوں نے سوات کی تعمیر و ترقی کے لیے سابق وزیر اعلی محمود خان کی خدمات کو سراہااور کہ اکہ ان کے مثبت کردار اور کارکردگی کی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ علاقے کے بہتر مفاد کی خاطر سابق وزیر اعلی محمود خان کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں کیونکہ جتنے بھی لوگ میدان میں ہیں وہ سابق وزیر اعلی محمود خان کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں انہوں نے حقیقی معنوں میں سوات کی خدمت کی ہے اور عوام کو چاہیے کہ وہ بھی سوات کی ترقی اور خوشحالی کے لئے محمود خان کا ساتھ دیں۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلی محمود خان نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس بار بھی عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور ترقی و خوشحالی کا یہ سفر جاری رکھیں گی