gپی ٹی آئی رہنما حماد اظہر عام انتخابات سے دستبردار

ض* اپیل واپس لینے کی وجہ سے حماد اظہرکو فیصلے کا فائدہ نہیں ہوگا، جسٹس منصور

بدھ 31 جنوری 2024 21:00

3اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2024ء) پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر حماد اظہر نے عام انتخابات سے دستبردار ی کا اعلان کردیا۔سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل نے حماد اظہرکے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حماد اظہر اپیل کی پیروی نہیں کرنا چاہتے۔

(جاری ہے)

جسٹس منصور نے سوال کیا کہ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں62 ون ایس کا حوالہ کیوں دیا ہی سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہیکہ آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ازخود نہیں ہوتا۔جسٹس منصور نے کہا کہ اپیل واپس لینے کی وجہ سے حماد اظہرکو فیصلے کا فائدہ نہیں ہوگا، جسٹس جمال نے کہا کہ لگتا ہے حماد اظہر سرینڈر نہیں کرنا چاہتے۔بعد ازاں حماد اظہر کے وکیل نے عدالت سے اپیل واپس لے لی اور سابق وزیر نے انتخابات سے دستبرداری کا بھی اعلان کردیا۔واضح رہیکہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر این اے 129 سے آزاد امیدوار تھے۔